نائن الیون کے حملوں کے پیچھے امریکی پالیسیاں کار فرما تھیں‘ شام ‘دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ ناکام رہی ہے‘ شامی وزیر خارجہ

بدھ 27 ستمبر 2006 13:19

نائن الیون کے حملوں کے پیچھے امریکی پالیسیاں کار فرما تھیں‘ شام ‘دہشت ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) شام نے کہا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے پیچھے امریکی پالیسیاں کار فرما تھیں اور دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ بھی ناکام رہی ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مشرق وسطی امن عمل میں تعطل مزید تنازعہ کا سبب بنے گا ولید معلم کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہواہے اوعر دہشت گردوں کے خلا فامریکی جنگ سے دنیا مزید غیر محفوظ ہو گئی ہے جبکہ انتہا پسندی کو فروغ مل رہا ہے شام کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشت گردی کی اصل وجہ کا تعین کرنے سے پہلے اس کی روک تھام کے لیے طاقت کا استعمال بے سود ہے ولید معلم نے کہاکہ شام سمجھتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا کئی مواقع پر غلط استعمال کیا گیا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ تہذیبوں کے تصادم کی کوشش کی جا رہی ے جو شدت پسندوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنی شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملوں میں مرنے والے لوگ امریکہ کی غلط پالیسیوں کا شکار ہوئے اور عرب اور دیگر خطوں میں امریکی پالیسیوں کو مکمل ناکامی ہوئی انہوں نے کہاکہ امریکہ سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں معصوم لوگوں نے امریکی حکومت کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکائی اور اس کی وجہ واشنگٹن کے فیصلہ سازوں کا خیال ہے کہ وہ سب جانتے ہیں اور ٹھیک کر رہے ہیں شام کے وزیر خارجہ نے لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا اور صیہونی ریاست کی جارحیت کی شدید مذمت کی-

متعلقہ عنوان :