پاکستان میں ووٹنگ ہوتو بش اور اسامہ دونوں بری طرح ہار جائیں،صدر مشرف

بدھ 27 ستمبر 2006 22:33

صدر مشرف جان سٹیورٹ شو میں‌ شرکت پر حاضرین کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔
صدر مشرف جان سٹیورٹ شو میں‌ شرکت پر حاضرین کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء) صدر جنرل پرویز مشرف نے امریکہ کے مقبول کامیڈی شو می میزبان جان سٹیورٹ کو اس وقت لاجواب کردیا جب انہوں نے دیگر باتیں کرتے ہوئے اچانک پوچھا کہ اسامہ بن لادن کہاں ہیں ؟ صدرنے جواب دیا معلوم نہیں،اور ساتھ ہی میزبان پر سوال جڑ دیا کہ ” آپ جانتے ہیں کہ و ہ کہاں ہیں ؟‘،آپ آگے چلیں ہم پیروی کریں گے ‘،اس پر جان سٹیورٹ لاجواب ہو گئے اور انہوں نے بات کا رخ موڑ دیا پروگرام کے آخری حصے میں میزبان نے آخری سوال کیا کہ سچ بتائیں اگر پاکستان میں اسامہ بن لادن اور جارج ڈبلیو بش کے بارے میں ووٹنگ ہو تو کون زیاد ہ مقبول ہو گا تو صدر مشرف نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں بری طرح ہار جائیں گے ۔