انضمام الحق پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے متبادل کپتان کا بندوبست کرنے کا پیغام بھجوا دیا۔

بدھ 27 ستمبر 2006 22:46

انضمام اپنے کیس کی سماعت کے لئے آرہے ہیں، تصویر میں ڈیرل ہئیر بھی نمایاں‌ ..
انضمام اپنے کیس کی سماعت کے لئے آرہے ہیں، تصویر میں ڈیرل ہئیر بھی نمایاں‌ ہیں۔
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2006ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان پر کرکٹ کو بدنام کرنے کا الزام اگر ثابت ہو گیا تو ان کی کپتانی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آج اوول میں پاکستانی کپتان انضمام الحق کے کیس کی سماعت کا پہلا دن تھا، جس میں‌ آئی سی سی کے میچ ریفری جن مدوگالے نے تمام فریقین کے بیان سُنے، متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو آنے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے کسی متبادل کپتان کا نام تیار رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ تفصیلی فیصلہ کل اوول میں‌سُنایا جائے گا۔