انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی دوروزہ سماعت جمعرات کو بھی اوول گراؤنڈ میں جاری، آج فیصلہ سامنے آنے کی توقع

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:42

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی دوروزہ سماعت جمعرات کو بھی اوول ..
لندن (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی دوروزہ سماعت جمعرات کو بھی اوول گراؤنڈ میں جاری ہے۔ سماعت میں پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو بال ٹیمپرنگ اور کھیل کی روح کے منافی کردار کے الزامات کا سامنا ہے۔بدھ کی سماعت کے دوران آئی سی سی ریفری رنجن مدوگالے نے گیارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

اوول ٹیسٹ کے چاروں امپائرز جن میں فیلڈ امپائرز ڈیرل ہیئر اور بلی ڈوکٹروف شامل تھے نے اپنے بیانات دیئے۔

دوسرے سیشن میں ریفریز منیجر ڈگ کووی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، باب وولمر اور انضمام الحق مدوگالے کے سامنے پیش ہوئے۔ اوول ٹیسٹ کے میچ ریفری مائیک پراکٹر نے بھی اپنی رپورٹ دی۔ توقع ہے کہ مدوگالے جمعہ کے بجائے جمعرات کو ہی اپنا فیصلہ سنادینگے۔

متعلقہ عنوان :