چوری شدہ موبائل فون کو ناکارہ بنانیوالا ایمی سسٹم کل سے پورے ملک میں کام شروع کر دیگا،ایمی سسٹم کیوجہ سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہو گی

جمعرات 28 ستمبر 2006 13:48

ایمی سسٹم کے بعد چوری شدہ موبائل ناکارہ ہو جائے گا۔ اپنا ایمی نمبر محفوظ ..
ایمی سسٹم کے بعد چوری شدہ موبائل ناکارہ ہو جائے گا۔ اپنا ایمی نمبر محفوظ کر لیجئے۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر 2006 ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طر ف سے چوری یا گم ہونیوالے موبائل فون کو ناکارہ بنانے والا ایمی (IMEI)سسٹم کل 30ستمبر سے پورے ملک میں کام شروع کر دے گا ۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے اور ملک بھر کی سیلولر فونز کمپنیوں (موبی لنک‘ یوفون ‘ وارد ‘ ٹیلی نار اور پاکٹل )کے اشتراک سے موبائل ایکوپمنٹ آئیڈنٹی (ایمی )سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جسکی مدد سے تمام موبائل صارفین اپنے چوری ہونیوالے موبائل فون کومنٹوں میں بلاک کر وا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

موبائل فون چوری ہونے کی صورت میں صارف کو15یا پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر 080025625یا اپنے موبائل سروس پرووائیڈر سے رابطہ کر کے اپنا نام ‘موبائل نمبر اور ایمی نمبر لکھوانا ہوگا جسکے بعد متعلقہ کمپنی فوری موبائل فون کوناکا رہ بنا دیگی جسکے بعد موبائل میں کوئی بھی سم (SIM)ایکٹیویٹ نہیں ہو سکے گی ۔ ایمی سسٹم کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ مذکورہ سسٹم کی وجہ سے ملک بھر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہو گی جسکی وجہ سے سٹریٹ کرائم بھی کم ہو جائینگے ۔ صارفین اپنا IMEIنمبر اس کوڈ( #06#*)کے تحت حاصل کر کے محفوظ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :