دادو میں‌ ٹریفک حادثہ ،22 افراد جاں بحق۔

جمعرات 28 ستمبر 2006 14:00

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت ویگن کی تباہی کا منظر
حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت ویگن کی تباہی کا منظر
دادو (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) دادو مورو پل کے قریب ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ دوپہر کو ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مورو دادو پل کے قریب سبیل بس اسٹاپ پر ایک مسافر ویگن تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا اور اردگرد کے گاؤں کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ویگن کے حصوں کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا، مسافروں کی اکثریت موقعے پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ باقی زخمیوں کو مورو ہسپتال پہنچایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے کئی کے اعضا کٹ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے اکثریت کی ہلات کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :