انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی دوروزہ سماعت ختم، فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے تک متوقع

جمعرات 28 ستمبر 2006 16:29

انضمام اور شہریار خان اجلاس کی کاروائی کے دوران
انضمام اور شہریار خان اجلاس کی کاروائی کے دوران
لندن (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی دوروزہ سماعت ختم ہوچکی ہے، اور ابتدائی تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کو بال ٹیمپرنگ کیس سے بری کر دیا گیا ہے۔ سماعت میں پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو بال ٹیمپرنگ اور کھیل کی روح کے منافی کردار کے الزامات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کی سماعت کے دوران آئی سی سی ریفری رنجن مدوگالے نے گیارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

اوول ٹیسٹ کے چاروں امپائرز جن میں فیلڈ امپائرز ڈیرل ہیئر اور بلی ڈوکٹروف شامل تھے نے اپنے بیانات دیئے۔دوسرے سیشن میں ریفریز منیجر ڈگ کووی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، باب وولمر اور انضمام الحق مدوگالے کے سامنے پیش ہوئے۔ اوول ٹیسٹ کے میچ ریفری مائیک پراکٹر نے بھی اپنی رپورٹ دی۔ توقع ہے کہ مدوگالے پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے تک فیصلہ سنادینگے۔

متعلقہ عنوان :