فوجی بغاوت ‘ امریکہ نے تھائی لینڈ پر پابندیاں عائد کر دیں

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:09

فوجی بغاوت ‘ امریکہ نے تھائی لینڈ پر پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) امریکہ نے تھائی لینڈ کے خلاف فوجی بغاوت اور سویلین وزیر اعظم کو بے دخل کرنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پابندیوں کے فیصلے میں 24 ملین ڈالر کی فوجی امداد میں کٹوتی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے حکمران جرنیلوں پر ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد پرزور دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان سین میک کارمک کے مطابق امدادی کٹوتی میں عسکری تعلیم و تربیت ‘ امن برقرار رکھنے کی کارروائیاں اور انسداد دہشت گردی شامل ہیں ۔ تاہم انسانی ہمدردی کے مقاصد کیلئے امداد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :