مقبوضہ کشمیر ،لولاب رام بن اسلام آباد میں مزید 3 کشمیری شہید مجاہدین نے 2بھارتی فوجیوں اور ایک خاتون سمیت 6 فورسز ،اہلکاروں کو ہلاک کردیا ، بانڈی پورہ میں بھارتی مسلمان مزدور کو زیر حراست جاں بحق کرنے کے خلاف بھارتی مزدوروں کے اجتماعی مظاہرے

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:27

مقبوضہ کشمیر ،لولاب  رام بن  اسلام آباد میں مزید 3 کشمیری شہید  مجاہدین ..
سری نگر +بانڈی پورہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2006 ) مقبوضہ کشمیر کے لولاب رام بن اور اسلام آباد میں 3کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جبکہ مجاہدین کے حملوں میں ایک خاتون پولیس اہلکار 2بھارتی فوجی اور 2سپیشل پولیس افسران سمیت 6فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے بانڈی پورہ میں بھارتی ریاستی پولیس کے زیر حراست مزدور کو جاں بحق کرنے کے خلاف بھارتی مزدوروں نے مظاہرے کئے جنوبی کشمیر میں پہلگام کے نزدیک سربل علاقے میں بھارتی فورسز سی آر پی ایف کی 156بٹالین کے اہلکاروں نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے شوکت احمد کو شہید اور 5 افراد کو شدید زخمی کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق کار کو پولیس کے اہلکار چلا رہے تھے پولیس کے اہلکار وں اور بھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فورسز نے معصوم شہریوں پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید کردیا ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کی خاتون اہلکار حسینہ دختر غلام ارشاد کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا سری نگر کے مرکزی علاقے لال چوک کے نزدیک اکھاڑہ بلڈنگ میں بم دھماکے سے زخمی پولیس سپاہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔

(جاری ہے)

ضلع اودھم پور کے علاقے میں مجاہدین نے حملہ کر کے 2سپیشل پولیس افسران کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ضلع ڈوڈہ کے رام بن علاقے میں ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کا مجاہد شہید ہوگیا بھارتی ایجنٹوں نے ضلع اسلام آباد کے جنگلات منڈی علاقے میں ایک دوا ساز کلیم اللہ خان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ضلع اسلام آباد کے ماہی پور کے علاقے میں 2 بم دھماکوں میں 2فوجی ہلاک ہوگئے بھارتی فورسز کی انتقامی کاررائی میں ایک شہری سرتاج احمد بیگ ولد عبدل غنی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ضلع بارہ مولہ کے بانڈی پورہ علاقے میں بھارتی ریاست ا تر پردیش کے مزدوروں نے بھارتی فورسز کے خلاف اجتماعی مظاہرے کئے مظاہرین الزام لگا رہے تھے کہ ان کے ایک ساتھی اشتیاق علی کو بی ایس ایٹ کی 51بٹالین کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ سے حراست میں لے لیا اور ٹارچر کے بعد اسے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا اور اسے غیر ملکی دہشت گرد قرار دیا بھارتی مزدوروں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نہتے افراد کو شہید کرر ہے ہیں ۔