خیرپورٹامیوالی پاکستانیوں کے گردے امیر ممالک کو بیچے جانے لگے حکام خاموش

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:31

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر 2006 ) جی ہاں یہ اسلامی جمہوریت پاکستان ہے جہاں غریب پاکستانیوں کے گردے امیر ممالک کو بیچے جانے لگے حکام خاموش۔لاہور اور راولپنڈی ملتان بہاولپور کے پرائیویٹ ہسپتال گردوں کی تبدیلی کے غیر اخلاقی دھندے میں ملوث نہیں اور اس سلسلے میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے یہ دھندہ بند نہیں ہوسکا ہسپتال اپنے کارندوں کے ذریعہ غریب دیہاتیوں سے گردے خریدتے ہیں اور پھر انہیں برطانیہ کینیڈا سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے امیر باشندوں میں فروخت کیے جاتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق خیرپورٹامیوالی کی نواحی منڈی یزمان کے چک نمبر45کے رہائشی دیہاتی امجد علی کو ملازمت اور دولت کا دھوکہ دے کر اس کا گردہ نکالا گیا دس مہینے بعد بھی اسے نہ ملازمت دی اور نہ رقم۔

(جاری ہے)

اب وہ اپنے ایک گردے کے ساتھ اپنے گھر میں لیٹارہتا ہے امجد کے باپ نے اپنے بیٹے کامعاملہ عدالت تک لانے کے لیے گھر کے مویشی بکریاں اور تمام اثاثہ جات حتی کہ برتن بیچ دیے ہیں یزمان پولیس کے ایک سینئرآفیسر ڈی ایس پی رانا محمداعظم نے صحافیوں کو بتایاکہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیاتھا لیکن ان کے اپس اسٹام پیپرتھا کہ امجد نے اپنا گردہ75ہزارروپے میں فروخت کیا ہے ہمیں علم ہے کہ لوگ غربت کی وجہ سے اپنے گردے بیچ ڈالتے ہیں لیکن ہمارے ہاں شکایات نہیں کرتے پھر ایسا کوئی قانون بھی نہیں ہے جس کے تحت ہم ہسپتالوں اوران کے کارندوں کے خلاف کارروائی کرسکیں اسی طرح یزمان خیرپورٹامیوالی حاصل پور چشتیاں فورٹ عباس اورچولستان سے بھی متعددنوجوان اپنے گردے فروخت کرچکے ہیں اور نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

متعلقہ عنوان :