بھارتی انڈر ورلڈ ابو سالم کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ کی اداکارہ مونیکا بیدی پر جعلسازی کا الزام،پانچ سال قید کی سزا

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:22

بھارتی انڈر ورلڈ ابو سالم کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ کی اداکارہ مونیکا ..
حیدر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) حیدرآباد کی ایک عدالت نے بھارتی انڈر ورلڈ ابو سا لم کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ مونیکا بیدی کو جعلی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان کی معاونت کرنے والے دوسرے دو افراد پر بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں بھی تین سال قید کی سزا دی ہے عدالت نے مونیکا پر پانچ سال قبل غلط نام اور ایڈریس کا پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں ان پر جعلسازی کا الزام عائدکیا ہے۔

(جاری ہے)

بیدی اور سالم پچھلی ایک دہائی سے پرتگال میں مقیم تھے دونوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں انہیں انصاف نہیں مل سکے گا سالم نے دعوی کیا ہے کہ بھارت میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم پرتگال کی سپریم کورٹ نے پرتگال میں رہنے کے حوالے سے ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔ ۔ابوسالم انیس سو تیرانوے میں ممبئی میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں بھارتی حکومت کو مطلوب ہیں ان دھماکوں میں دو سو ستاون افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :