امریکی صدر جارج بش کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ناکامی ہوئی، اسلام کے بارے میں‌ پوپ کا بیان قابل مذمت ہے ۔۔ القاعدہ کے نائب ایمن الظواہری کا انٹرنیٹ پر ویڈیو پیغام

جمعہ 29 ستمبر 2006 00:34

امریکی صدر جارج بش کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ناکامی ہوئی، اسلام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29ستمبر 2006) القاعدہ کے نائب ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکی صدر جارج بش کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ناکامی ہوئی ہے ، اسلام کے بارے میں‌ پوپ کا بیان قابل مذمت ہے ۔ انٹرنیٹ پر اپنے ویڈیوپیغام میں‌کہاہے کہ امریکی صدر جھوٹ بولتے ہیں کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌کامیابی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مصر سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے اہم رہنما کا کہنا تھا کہ بش جھوٹ بولتے ہیں ۔

گذشتہ ساڑھے تین برس کے دوران القاعدہ کی قوت میں‌مزید اضافہ ہوا ہے اور القاعدہ کے اراکین میں‌شوق اور جذبہ شہادت پروان چڑھا ہے ۔ انہوں نے اسلام کے بارے میں‌پو پ بینیڈکٹ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا بیان قابل مذمت ہے۔ ایم الظواہری کا کہنا تھا کہ پوپ کا بیان تعصب پر مبنی ہے ۔