تھائی لینڈ میں‌ سرکاری فوج کی بیرکوں میں واپسی، سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا وترا کے چار وزراء کی رہائی

پیر 2 اکتوبر 2006 12:50

تھائی آرمی سڑکوں سے ہٹائی جا رہی ہے۔
تھائی آرمی سڑکوں سے ہٹائی جا رہی ہے۔
بینکاک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 2 اکتوبر 2006) تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے دو ہفتے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں ۔ فوج بیرکوں میں واپس چلی گئی ہے اور بنکاک کی اہم سرکاری عمارتوں کے باہر موجود فوجی ٹینک ہٹادیئے گئے ہیں جبکہ فوج نے زیر حراست سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا وترا کے چار وزراء کو بھی رہا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سابق فوجی سربراہ سورائید چولا نونت نے عبوری وزیر اعظم کی حیثیت سےحلف اٹھایا تھا۔وہ ایک سال تک اقتدار میں رہیں گے ، جس کے دوران نو ماہ میں‌ملک کا نیا آئین میں تیار کرلیا جائے گا اور اس کے بعد اگلے سال اکتوبر میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :