پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرکے دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کیا جائے، راج ناتھ سنگھ ۔ حکومت پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف سفارتی جنگ شروع کرے ، بی جے پی صدر کا مطالبہ

پیر 2 اکتوبر 2006 13:37

بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ
بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ
چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) بھارت کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے سفارتی تعلقات توڑ ڈالے اور پاکستان میں بھارت کا سفارتخانہ بند کردیا جائے ۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت بھارت میں پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرے او رپاکستان پر واضح کردیا جائے بھارت سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بھارت سفارتی جنگ شروع کردے بی جے پی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن کے عمل کو فوری طور پر ختم کردیا جائے اور حکومت پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر فوری طور پر فیصلہ کرے انہوں نے کہا کہ بھارت سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردے اور پاکستان کو بدمعاش ملک قرار دلانے اور اقتصادی پابندیاں نافذ کرنے کیلئے اقدام کا سلامتی کونسل سے رجوع کیا جائے بی جے پی صدر نے پاک بھارت ہوانا اعلامیہ کی بھی شدید مخالفت کی ۔
بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ