صدر پرویز مشرف کی کتاب پر بھارت میں پابندی لگا دی گئی ۔ کتاب میں کشمیر کو متنازعہ علاقے کے طور پر دکھایا گیا ہے، حکومت تحقیقات کررہی ہے، وزیر مملکت امور داخلہ

پیر 2 اکتوبر 2006 13:39

نئی دہلی میں ایک دوکاندار مشرف کی کتاب فروخت کے لئے سجا رہا ہے (فائل ..
نئی دہلی میں ایک دوکاندار مشرف کی کتاب فروخت کے لئے سجا رہا ہے (فائل فوٹو)
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) بھارت میں صدر پرویز مشرف کی کتاب ” ان دی لائن آف فائر “ کی 8 ہزار کاپیاں فروخت ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے کتاب پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے بھارت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ سری پرکاش جوال نے ایک بھارتی ٹی وی ” ٹائمز ناؤ “ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پرویز مشرف کی کتاب میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تحقیقات کررہی ہے کہ قابل اعتراض نقشہ جات اور مواد کی حامل کتاب کو بھارت میں لانے اور فروخت کی اجازت کیسے دی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے دریں اثناء بی جے پی نے بھی صدر مشرف کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :