زلزلہ زدہ علاقے سے ایک سال بعد لاش برآمد۔۔ فضل الرحمان کی لاش تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے صحیح سلامت حالت میں ملی

پیر 2 اکتوبر 2006 16:55

زلزلہ زدہ علاقے سے ایک سال بعد لاش برآمد۔۔  فضل الرحمان کی لاش تین منزلہ ..
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) گذشتہ سال آٹھ اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کو تقریباً ایک سال ہوچکا ہے لیکن اب بھی کوئی نہ کوئی واقعہ متاثرین کے زخموں کو تازہ کردیتا ہے۔بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے پینٹر فضل الرحمان کے اہل خانہ کو بھی ایسے ہی صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب جمعے کے روز اس کی لاش ایک عمارت کے ملبے سے ملی۔

(جاری ہے)

وہ زلزلے کے بعد لاپتہ تھا اور ان کی بیٹیوں، بیوی اور دیگر رشتہ داروں کو ایک سال سے انتظار تھا کہ ایک روز وہ گھر لوٹ آئے گا۔ لیکن جمعے کے روز ان کی امیدیں اس وقت خاک میں مل گئیں جب فضل الرحمان کی لاش تین منزلہ عمارت کے ملبے سے ملی۔بالاکوٹ کے گاؤں گل میرا میں تعمیر نو کے کام کے سلسلے میں ایک تین منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے پر فضل الرحمان کی لاش بالکل صحیح سلامت حالت میں ملی۔ اس کی بیٹی سونیا کے مطابق فضل الرحمان کا نہ صرف چہرہ سلامت تھا بلکہ کپڑے تک محفوظ تھے۔

متعلقہ عنوان :