امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فائرنگ، کم ازکم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

پیر 2 اکتوبر 2006 22:37

امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فائرنگ، کم ازکم چھ افراد ..
پنسلوانیہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ریاستی پولیس کے سربراہ کے مطابق اس واقعے میں‌فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنسلوانیہ کی بکولک لنکاسٹر کائونٹی میں واقع ایک کمرے کے اسکول میں‌پیر کی دوپہر نامعلوم مسلح‌شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے چھ افراد میں‌حملہ آور بھی شامل ہے یا نہیں‌۔

فائرنگ کے واقعے میں تین لڑکیاں‌بھی زخمی ہوئیں ۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر اس واقعے کی وجوہات نہیں‌معلوم ہوسکیں‌، حالیہ دنوں‌میں امریکی اسکولوں‌میں فائرنگ کے واقعات میں‌اضافہ دیکھنے میں‌آیا ہے اور جمعہ کو بھی ایک پندرہ سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے اسکول پرنسپل کوہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :