افضل گورو کا خاندان صدر سے رحم کی اپیل کرنے کیلئے نئی دہلی پہنچ گیا،افضل گورو بے گناہ ہے‘ مجھے امید ہے کہ صدر ہمارے بچوں کی خاطر افضل گورو کو معاف کردینگے‘ اہلیہ تبسم بیگم

منگل 3 اکتوبر 2006 12:46

افضل گورو کا خاندان صدر سے رحم کی اپیل کرنے کیلئے نئی دہلی پہنچ گیا،افضل ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کیس میں عدالت سے سزائے موت پانے اولے ممتاز کشمیری حریت پسند افضل گورو کا خاندان صدر سے اپیل کیلئے نئی دہلی پہنچ گیا ہے۔ خاندان کے افراد آج بدھ کے روز تہاڑ جیل میں افضل گورو سے بھی ملاقات کریں گے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 20اکتوبر کو افضل گورو کو سزائے موت ہونی ہے۔ نئی دہلی پہنچنے کے بعد افضل گورو کی اہلیہ تبسم نے صحافیوں کو بتایا کہ افضل بے گناہ ہے عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے بھارتی ایجنسیوں نے جھوٹے شواہد بنا کر میرے شوہر کو پھنسوایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ صدر سے رحم کی اپیل کریں گی۔ تبسم بیگم جو پیشہ کے لحاظ سے نرس ہے نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ صدر ہمارے معصوم بچوں کی خاطر افضل گورو کو معاف کردیں گے۔ ادھر افضل گورو کی سزائے موت رکوانے کے لئے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک بھی نئی دہلی پہنچ گئے وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے علاوہ بھارتی سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے افضل گورو کے معاملے میں مداخلت کی اپیل کریں گے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور احتجاج کا دائرہ پوری ریاست میں پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :