توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے9ماہ بعد بھی خوف کا شکار ہوں نارویجن ایڈیٹر،معلوم ہوتا کہ زندگی سقدرتکلیف دہ ہوجائے گی تو کبھی غلطی نہ کرتا ناروے کے اخبار کو انٹرویو

منگل 3 اکتوبر 2006 14:17

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے9ماہ بعد بھی خوف کا شکار ہوں نارویجن ایڈیٹر،معلوم ..
اوسلو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے نارویجن اخبار”میگزین“کے ایڈیٹر ریجورن سیبسیک نے کہاہے کہ خاکوں کی اشاعت کے نوماہ بعدبھی وہ اس کے اہل خانہ خوف وہراس کا شکار ہیں اوراگر اندازہ ہوتا کہ اس کی زندگی اس قدر تکلیف دہ ہوجائے گی تو وہ کبھی کارٹونزشائع نہ کرتا ناروے کے اخبار ”وے گے“کو انٹرویو دیتے ہوئے ویجورین سلیبک نے کہاکہ وہ ایک خفیہ مقام سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولیس کی حفاظت میں رہنے پر مجبورہے گزشتہ نوماہ میں مجھے پچاس قتل کی دھمکیاں اور سینکڑوں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے ہیں پبلک کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں اس کے بچے بالکل بے گناہ ہیں مگر ان کی زندگیاں بھی بدل گئی ہیں واضح رہے کہ پبلک کے اخبار”میگزین“نے اس سال دس جنوری کو نبی اکرم کی گستاخی پر مبنی کارٹونز شائع کیے تھے بعد میں مسلمانوں کے احتجاج پر اس نے معافی مانگ لی تھی تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ کارٹونز شائع کرنے کی غلطی اس کا ساری زندگی پیچھا کرے گی پبلک نے کہاکہ اگر اسے معلوم ہوتا کہ خاکوں کی اشاعت اس قدر بڑی غلطی ثابت ہوگی تو وہ کبھی بھی ایسااقدام نہ کرتا۔

متعلقہ عنوان :