پوپ بینی ڈکٹ کے دورہ ترکی کیخلاف احتجاج،الباینہ سے ترکی جانیوالا ترکش طیارہ اغواء،اٹلی کے ہوائی اڈے پر اُتار لیا گیا،ہائی جیکر حکام کے حوالے

منگل 3 اکتوبر 2006 21:42

ہائی جیک ہونے والا ترک جہاز
ہائی جیک ہونے والا ترک جہاز
تیرانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2006ء) ترکی کی فضائی کمپنی کے ایک مسافر طیارے کو جس میں ایک سو سات مسافر تھے البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ سے استنبول جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیاہے ۔ترکی کی فضائی کمپنی کے ایک اہلکار کے علی جینک کے مطابق کے مطابق اغواء شدہ طیارے کو اٹلی میں برندیسی کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طیارے کو یونان کی فضائی حدود میں اغواء کیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کو چار لڑکا طیاروں کی نگرانی میں اٹلح کے برندیسی کے ہوائی اڈے پر اترنے کے لیئے مجبور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طیارے کو دو ہائی جیکروں نے اغواء کیا جو اس پوپ بینڈکٹ کے آئیندہ ماہ ترکی کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ترکی کے ایک نجی ٹیلی ویڑن نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ہائی جیکر اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کے لیئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ترکش ایئر لائین کے چیئرمین کانڈان کارلیتکین نے کہا ہے کہ ہائی جیکروں نے کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی جیکر مسافروں کو دھمکیاں بھی نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی جیکروں نے جس لمحے طیارہ اغواء کیا تھا اسی لمحے انہوں نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

رکی کی فضائی کمپنی کا طیارہ اغواء کرنے والے دو ہائی جیکروں نے اٹلی میں اپنےآپ کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ترکی کی فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کو جس میں ایک سو سات مسافر سوار تھے البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ سے استنبول جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا تھا کہ ہائی جیکروں نے پوپ بینڈکٹ کے آئندہ ماہ ہونے والے ترکی کے دورے کے خلاف یہ کارروائی کی تھی۔

اغواء شدہ طیارے کو اٹلی کی فضائیہ کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں برندیسی کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا تھا۔ترکش ایئر لائین کے چیئرمین کانڈان کارلیتکین نے کہا ہے کہ ہائی جیکروں نے کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ہائی جیکروں نے جس لمحے طیارہ اغواء کیا تھا اسی لمحے انہوں نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔البانیہ سے آنے والی پرواز میں مس انڈیا، مس سنگاپور، مس ملایشیا، اور مس فلیپائن بھی شامل ہیں جو البانیہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :