امریکہ مشرق وسطیٰ کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے‘ سعودی عرب

بدھ 4 اکتوبر 2006 13:02

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اپنی امریکی ہم منصب کونڈولیزا ..
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اپنی امریکی ہم منصب کونڈولیزا رائس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں امن کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے امریکہ سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں تنازعے کی اہم اور بنیادی جڑ ہے جس کے خاتمے سے تمام دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا اظہار سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اپنی امریکی ہم منصب کونڈولیزا رائس سے گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ فلسطین کے حل سے نہ صرف اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات بلکہ اس کے دیگر ہمسایہ ممالک ایران عراق اور لبنان جیسے ممالک کے مسائل پر بھی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے گا دوسری جانب کونڈولیزا رائس نے فلسطینی عوام سے تشدد کو ترک کرکے امن سے رہنے کی اپیل کی انہوں نے تنخواہوں کے معاملہ پر پیش آنیوالے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :