ترک طیارے کے اغوا کا ڈراپ سین : طیارے کے مسافر وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 4 اکتوبر 2006 16:04

اطالوی پولیس کی طرف سے ہائی جیکر کی جاری کردہ تصویر
اطالوی پولیس کی طرف سے ہائی جیکر کی جاری کردہ تصویر
روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) ترکی کےہائی جیک ہونے والے طیارے کے مسافر اٹلی میں رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ طیارے کو البانیہ سے پرواز کے بعد اغوا کرلیا گیا تھا ۔ ہائی جیکر ترکی کا باشندہ تھا، اور اس نے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ سے رابطے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اٹلی پہنچنے کے بعد اس نے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

جہاز کے اغوا کے بعد ابتدائی طورپر ترکی کی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو پوپ کے مجوزہ دورہ ترکی پر اعتراض ہے اور اس نے احتجاجاً یہ اقدام کیا ہے۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم ہکان ایکنسی اسلام چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کرچکا ہے۔ اور ترک فوج میں لازمی خدمات سے آزادی کیلئے پوپ کو درخوست بھی لکھ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :