فلسطین کی صورت حال پر امریکہ کو تشویش ہے ۔۔۔ کونڈولیزا ۔۔امریکہ مشرق وسطیٰ کو تبدیل کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔فلسطینی وزیر اعظم

بدھ 4 اکتوبر 2006 21:35

فلسطین کی صورت حال پر امریکہ کو تشویش ہے ۔۔۔ کونڈولیزا ۔۔امریکہ مشرق ..
رام اللہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر امریکہ کو سخت تشویش ہے جبکہ فلسطینی وزیر اعظم اسمعیٰل حانیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کے نقشے کو تبدیل کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔رام اللہ میں امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ علاقے میں پائدار امن قائم ہو اور امریکہ کو فلسطین کی موجودہ مخدوش صورت حال پر سخت تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں زندگی کی حالت بہتر بنانے کے لیے امریکہ اپنی کوششوں کو دو گنا بڑھا دے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد فلسطینی صدر اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کر یں گے ۔فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی شرائط تسلیم کر ے۔ادھر حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی وزیر اعظم اسمعیل حانیہ نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کے نقشے کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا موجودہ دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد محض امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :