بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے مینگلور میں ہندو مسلم فسادات میں پچاس افراد زخمی، دو سو گرفتار،حکام نے کرفیو نافذ کردیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 11:36

بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے مینگلور میں ہندو مسلم فسادات میں پچاس افراد ..
مینگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے مینگلور میں دوروز سے جاری ہندو مسلم فسادات کے بعد حکام نے کرفیو نافذ کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران پچاس افراد زخمی ہوئے اور دو سوافراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

فسادات اس وقت شروع ہوئے جب بھارتی کے آئی ٹی کے مرکز بینگلور سے تین سو کلو میٹر دو مینگلور نامی قصبے میں ایک ٹرک مذبحہ خانے میں جانور لے جاتے ہوئےدوسری گاڑی سے ٹکراگیا۔اس واقعہ کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں پچاس افراد زخمی ہوگئے۔حکام نے کشیدہ حالات کے باعث اتوار تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :