خیرپور پولیس کے ہاتھوں 40 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 15:27

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) خیرپور پولیس کے ہاتھوں 40 کلو چرس برآمد۔ منشیات فروش گرفتار۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پیر گوٹھ پولیس نے دوران چیکنگ ایک ٹرک نمبر RIB-7455 کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 40 کلو اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گل سعید پٹھان اور فرحان پٹھان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف 9C منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ دوسری طرف ایس ایچ او اے سیکشن ملک اقبال اور اے ایس آئی طفیل احمد بھٹو نے دوران گشت خیرپور شہر کے منشیات فروش عالی شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی۔ پولیس گرفتار ملزم سے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :