شمالی کوریا کے دھماکوں نے پابندیاں عائد کرنے مجبور کر دیا ، جاپانی وزیراعظم شینز ابے کا پارلیمنٹ سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2006 13:16

شمالی کوریا کے دھماکوں نے پابندیاں عائد کرنے مجبور کر دیا ، جاپانی ..
ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکوں اور میزائل تجربے نے ہمیں مختلف پابندیاں‌عائد کرنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر جاپان نے پابندیاں عائد کیں تو اس کا جواب دیا جائے گا۔جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکوں اور میزائل تجربے نے خطے کی صورتحال بدل کر رکھ دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہا کہ شمالی کوریا نے خطے اور ہمارے لئے سیکورٹی رسک بڑھا دیا ہے جس کے بعد ہماری جانب سے مختلف اقدامات کرنا ہماری مجبوری ہے ۔دوسری جانب شمالی کوریا کے حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر جاپان کی جانب سے کسی طرح‌کی پابندیاں عائد کی گئیں‌ تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام نے کہا ہے کہ ہم ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ جاپان کے نئے وزیراعظم پیانگ یانگ سے تعلقات کے حوالے سے کیا سوچ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :