کراچی میں نواز شریف حکومت کی برطرفی کے سات سال مکمل ہونے پر احتجاجی جلسہ

جمعرات 12 اکتوبر 2006 23:23

کراچی میں نواز شریف حکومت کی برطرفی کے سات سال مکمل ہونے پر احتجاجی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام نواز شریف حکومت کی برطرفی کے سات سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا۔ اس حوالے سے کراچی میں ایک جلسے کا اہتما م کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں پیپلز پارٹی ایم ایم اے اور اے آر ڈی میں شامل جماعتوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء ممنون حسین نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے نواز شریک کی آئینی اور جمہوری حکومت پر قبضہ کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کرکے وقت جو سات نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا اس پر عمل در آمد نہیں کیا گیا جبکہ اس کے برخلاف صوبوں کے درمیان منافرت پیدا کی گئی معیشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔