بنگلہ دیش کے گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام حاصل کرلیا

جمعہ 13 اکتوبر 2006 14:42

بنگلہ دیش کے گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے مشترکہ طور پر امن کا نوبل ..
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) بنگلہ دیش کے گرامین بینک اور بینک کے بانی محمد یونس کو مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے،اس اعزاز کےحصول کےلئے دنیا بھر سے ایک سو اکانوے امیدوارنامزد ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

اوسلو میں‌منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نوبل کمیٹی نے بنگلہ دیش کے محمد یونس اور گرامین بینک کو سماجی اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا کرنے پر مشترکہ طورپر امن کا نوبل انعام اورتیرہ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ۔

یہ رقم بینک اور محمد یونس میں مساوی تقسیم ہوگی۔ نوبل کمیٹی نے جاری کئے گئے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ اس زمین پر ہر شخص بہترین زندگی گزارنے کی صلاحیت اور حق رکھتا ہے ۔ محمد یونس اور گرامین بینک نے ثابت کیا ہے کہ کمزور سے کمزور شخص بھی اپنی ترقی کے لئے اقدامات کر سکتا ہے ۔محمد یونس نے خواتین کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے مائیکرو کریڈٹ پروگرام متعارف کرایا جس سے ملک بھر کی خواتین کو اپنی حالات بہتر کرنے میں‌مدد ملی

متعلقہ عنوان :