قائد ملت لیاقت علی خان کی پچپن ویں‌برسی پورے ملک میں‌عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیر 16 اکتوبر 2006 14:06

قائد ملت لیاقت علی خان کی پچپن ویں‌برسی پورے ملک میں‌عقیدت واحترام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) شہید ملت لیاقت علی خان کی پچپن ویں‌برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر صبح کے آغاز پر فاتحہ خوانی ہوئی جبکہ شہید ملت لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت محمود علی نے لیاقت علی خان کے پوتے رستم علی خان اور کمال خان کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں‌کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید ملت کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں‌کی جانب سے سیمینار، کانفرنس اور مذاکرے منعقد کئے گئے جس میں ان کی زندگی پر پہلو کو اجاگر کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :