گوانتاناموبے اور بگرام ائربیس سے آٹھ پاکستانی قیدی رہا

پیر 16 اکتوبر 2006 14:06

گوانتاناموبے اور بگرام ائربیس سے آٹھ پاکستانی قیدی رہا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) امریکہ نے نائن الیون کے بعد گرفتار کئے گئے مزید آٹھ پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے ۔گوانتاناموبے سے دو اور بگرام ائیر بیس میں قید چھ پاکستانیوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد چکلالہ ائیر بیس پر پہنچایا گیا جہاں امریکی حکام نے ان پاکستانیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکام نے ان پاکستانیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مناسب پوچھ گچھ کے بعد ان افراد کو ان کے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔آٹھ پاکستانیوں کی رہائی کے بعد گوانتا ناموبے میں پانچ اور بگرام ائیر بیس پر مزید چودہ پاکستانی امریکہ کی تحویل میں ہیں جن کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :