سپین سے بے دخل کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں. ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 20 اکتوبر 2006 15:56

سپین سے بے دخل کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2006) پاکستان نے کہا ہے کہ سپین سے بے دخل کئے جانے والے افراد پاکستانی ہیں سپین میں مستقل قیام کے لئے انہوں نے اپنے آپ کو مقبوضہ کشمیر کا رہائشی ظاہر کیا تھا اگر یہ بات ثابت ہوجاتی کہ ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے تو پاکستانی قانون کے مطابق انہیں سپین واپس بھیج دیا جاتا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعہ کے روز نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل سپین سے بے دخل کئے جانے والے 42 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے تحقیقات کے بعد تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ پاکستانی شہری ہیں انہوں نے کہا کہ ان افراد نے سپین میں مستقل قیام کے لئے اپنے آپ کو مقبوضہ کشمیر کا رہائشی ظاہر کیا او رجعلی کاغذات بھی بنوائے انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا کہ ان افراد کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے تو پاکستان کے قانون کے مطابق ان تمام افراد کو واپس سپین بھیج دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :