سیاسی ‘ مذہبی شخصیات کی عید کی تیاریاں ‘کون کہاں عید منائے گا ؟،صدر مشرف ‘ وزیراعظم شوکت عزیز عید راولپنڈی اسلام آباد میں منائیں گے ‘چوہدری شجاعت گجرات ‘ محمد میاں سومرو جیکب آباد ‘ قاضی حسین منصورہ میں عید منائیں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2006 16:38

سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2006) ملک کی اہم اور سیاسی و مذہبی شخصیات سیاسی جماعتوں کے سربراہان ‘ کون کہاں عید منائے گا ؟ان شخصیات اور وفاقی و صوبائی وزراء کی اکثریت اپنے اپنے شہروں میں عیدالفطر منائے گی۔ صدر مملکت جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز عید راولپنڈی ‘ اسلام آباد میں منائیں گے ۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین گجرات میں ‘ چوہری امیر حسین سیالکوٹ‘ سینٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو جیکب آباد ‘ مسلم لیگ فنکشنل کی سربراہ پیر پگارا پیر جو گوٹھ خیر پور ‘ سابق صدر سردار فاروق خان لغاری اور وفاقی وزیر اویس خان لغاری چوٹی زیریں ڈیرہ غازی خان ‘ جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد منصورہ لاہور ۔

جمعیت علما اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان ‘ تحریک انصاف کے عمران خان میانوالی ‘ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی ‘ غلا م مصطفی جتوئی نیو جتوئی ‘ سینئر وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال اوکاڑہ ‘ شیخ رشید احمد راولپنڈی ‘ آفتاب احمد خان شیر پاؤ پشاور ‘ فیصل صالح حیات جھنگ ‘ محمد علی درانی لاہور ‘ میر خالد احمد خان لندن خالد آباد میر پور ماتھیلو ‘ لیاقت جتوئی دادو ‘ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کراچی ‘ میر پور خاص ‘ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ‘ گجرات ‘ وزیراعلیٰ سرحد اکرم خان درانی پشاور ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمدیوسف کوئٹہ میں عید منائیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر سیاستی شخصیات طاہر القادری ‘ لاہور ‘ مخدوم امین فہیم ہالا ‘ سید خورشید شاہ سکھر ‘ منطور حسین وسان خیر پور ‘ شاہ محمود قریشی ملتان ‘ نثار کھوڑو لاڑکانہ ‘ آفتاب شعبان میرانی شکار پور ‘ مسلم لیگ ن کے اقبال ظفر جھگڑا پشاور ‘ راجہ ظفر الحق راولپنڈی ‘ تہمینہ دولتانہ لڈن وہاڑی ‘ حاجی عبدالزاق عاصی سکھر ‘ وفاقی وزیر اعجاز الحق راولپنڈی ‘ غوث بخش خان مہر لکھی غلام شاہ ‘ علی امجد میلسی ڈسکہ ‘ صوبائی وزیر سردار نادر اکمل خان لغاری ڈھرکی ‘ ڈاکٹر سہراب سرکی ٹھل ‘ امتیاز شیخ شکار پور ‘ قومی اسمبلی میں پارلیمانی امور کی سیکریٹری میڈم خورشید افغان سکھر ‘ رئیس منیر احمد صادق آباد ‘ سمیر املک خوشاب مینوالی ‘ سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری روجھان مزاری ‘ سندھ نیشنل فرنٹ کے ممتاز علی بھٹو رتو ڈیرو ‘ جئے سندھ کے بشیر خان قریشی رتو ڈیرو ‘ سندھ ترقی پسند کے ڈاکٹر قادر مگسی ٹھٹھہ ‘ عوامی تحریک کے رسول بخش پلیجو حیدرآباد ‘ ڈاکٹر خالد سومرو لاڑکانہ ‘ اصغر خان ایبٹ آباد ‘ تاج محمد شیخ روہڑی ‘ الہٰی بخش سومرو جیکب آباد اور سابق گورنر معین الدین حیدر کراچی میں عید منائیں گے ۔