ملک میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں ،سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات میں کیاگیا ۔چوہدری شجاعت حسین

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 14:03

ملک میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں ،سیاسی جماعتوں کو مذاکرات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ حکومت نے آئندہ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ وزیراعظم شوکت عزیز سے ہونے والی ملاقات میں کیاگیا ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ان کی آج وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اوراس ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تشکیل دینے کی غرض سے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی گئی ہے پیپلزپارٹی ایم ایم اے اورمسلم لیگ(ن)سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ اپوزیشن کی جن دوجماعتوں کے رہنما بیرونی ملک موجودہیں ان کی پاکستان میں موجودہ قیادت سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی نواز شریف اور بطے نظیر بھٹواپنی مرضی سے باہر بیٹھیں ہیں اگر میں انہیں پاکستان آنے کی دعوت دے بھی دوں تووطن واپس نہیں آئیں گے ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے الیکشن شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔