بلوچ سرداروں کے جرگے میں سندھ اور پنجاب کے بلوچ سرداروں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

اتوار 22 اکتوبر 2006 20:19

بلوچ سرداروں کے جرگے میں سندھ اور پنجاب کے بلوچ سرداروں کو بھی مدعو ..
حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) بلوچ سرداروں کے جرگے میں سندھ اور پنجاب کے بعض بلوچ سرداروں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ غلام مصطفی جتوئی اور سردار فاروق خان لغاری سمیت دیگر سرداروں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے بعد اسلام آباد میں منعقدہ اس جرگہ میں سندھ اور پنجاب سے بلوچ سرداروں کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ اسکا بلوچستان کے مختلف قبائل میں اچھا خاص اثر و رسوخ موجود ہے اور یہ سردار اپنا اثر و رسوخ حکومت کے حق میں استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں غلام مصطفی جتوئی ،حاکم علی زرداری ،فاروق احمد خان لغاری ،میر بلخ شیر مزاری سے جرگے میں شرکت کے لئے اعلیٰ سطحی رابطے شروع کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :