عید کے موقع پر متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ بینظیر

پیر 23 اکتوبر 2006 13:32

عید کے موقع پر متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ بینظیر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عموماً اور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے عید کے پیغام میں بینظیر بھٹو نے کہا کہ آئیں آج کے دن خدائے بزرگ و برتر کا شکریہ ادا کریں کہ اس نے ماہ رمضان میں ہمیں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازا عید کے اس موقع پر ہمیں اپنے ان ہزاروں بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو گزشتہ سال صوبہ سرحد اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے جاں بحق اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ زلزلے سے متاثرہ ہزاروں افراد اب تک کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور بیرونی امدادی ادارے بحالی اور تعمیر نو کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام لگا چکے ہیں انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کہ وہ عید کے موقع پر زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں کیونکہ بحالی و تعمیر نو کے کاموں میں کرپشن کی وجہ سے ان کے مصائب میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے الله تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ رمضان کی برکتوں کی طرح سارا سال ہم سب پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھلے رکھے بینظیر بھٹو نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ پاکستان کے غریب عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششوں اور کاوشوں میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :