سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،مکہ مکرمہ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

پیر 23 اکتوبر 2006 17:44

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،مکہ ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں پیر کو عید الفطر منائی گئی مکہ مکرمہ یمں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی سعودی عرب کے علاوہ قطر،کویت،متحدہ عرب امارات،بحرین یمن،تیونس،لیبیا،فلسطین،لبنان،سوڈان،اور موریطانیہ میں عید الفطر منائی گئی جبکہ مصر،اردن،شام،مراکش،الجزائر اور سلطنت آف عمان میں عید پیر کو ہوئی ۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھو ں مسلمانوں نے مسجد الحرام میں عبد الفطر کی نماز ادا کی گئی اس موقع پر سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیز بھی موجود تھے ۔ نماز کے بعد امام شیخ صالح حمید نے اپنے خطبہ میں اس مبارک دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عید امت مسلمہ کے نظام کا ایک حصہ ہے جو اس کی مسرتوں کو اس کے اصولوں سے مربوط کرتا ہے ۔