جمہوریت کے لئے جلا وطنی کاٹنے والے بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔ بینظیر

منگل 24 اکتوبر 2006 15:35

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جلا وطنی کاٹنے والے بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔ جمہوریت کی بحالی اور غربت کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پیپلز پارٹی سانگھڑ کے عہدیداروں کو بھیجے گئے ایک ای میل پیغام میں کیا۔ بے نظیر بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو عید کی مبارک ب اد دیں ار کہا کہ وہ عید کے بعد حکومت کے خلاف کمر بستہ ہوجائیں۔

عنقریب ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے عوام اور کارکنان دل چھوٹا نہ کریں بہت جلد ملک پر عوام کی حکمرانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کا ڈرامہ کر رہی ہے ۔ عام آمدنی دو ڈالر سے بھی کم کما رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محب وطن عوام سے کہا کہ وہ عید الفطر کے موقع پر سندھ میں بارشوں سے بے گھر ہونے والوں اور کشمیری کیمپوں میں رہنے والوں کو بھی اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں ۔

حکمرانوں کو زیب نہین دیتا کہ عوام بھوک سے مر رہے ہوں اور وہ عیاشیوں میں گزاریں۔ بے نظیر بھٹو نے کا کہ حکمرانوں نے ملک کو تقسیم کر دیا۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج دوپاکستان بن چکے ہیں جس میں غریب اور امیر الگ الگ رہتے ہیں ۔ سندھ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے کسی کی جان و مال عزت محفوظ نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کے 5 سال سے زائد کے دور میں علماء ‘ پولیس افسران اور اعلیٰ شخصیات سمیت 14 سو سے زائد افراد قتل ہو چکے ہین ۔ حکومت قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور حکمران سندھ میں نفرتوں کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :