پیر محل‘ کار اور بس کے درمیان تصادم‘ 5بچوں سمیت ایک ہی گھرکے 9 افراد شدید زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 12:11

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) زیر تعمیر پلی کو پہلے کراس کرنے کے نتیجہ میں کار اوربس کی آمنے سامنے سے ٹکر کے نتیجہ میں پانچ بچوں سمیت ایک ہی گھرانے کے نو افراد شدید زخمی ہوگئے ‘دو حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے محمد اختر سکنہ چک نمبر681/22گ ب اپنے بیوی بچوں اور دوسرے گھر کے افراد کے ساتھ کار نمبرMNQ323میں سوار ہو کرعید ملنے کی غرض سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہے تھے کہ پیرمحل سے 3کلومیٹر دوررجانہ روڈپر واقع کوہل کلاں کے قریب زیر تعمیر پلی کو کراس کرتے ہوئے فیصل آباد سے آنے والی بس نمبرFSF2976 کے ساتھ سامنے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پانچ بچوں سمیت ایک ہی گھرانے کے نو افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں محمد اختر ،ناصرہ زوجہ اختر ،دانش علی ،فراز اختر ،ارباز اختر،سحر اختر، ڈرائیور محمد یوسف بھابھی ثمینہ اور ایک چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال پیرمحل لایا گیا سول ہسپتال پیرمحل میں فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈرائیور محمد یوسف ،محمد اختر اور بیٹے ارباز کی حالت تشویش ناک بیان کی گئی ہے ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرمحل سے رجانہ روڈ کی تمام پلیاں زیر تعمیر ہیں اور ان پر کوئی سائن بورڈ نہ ہے جس کی وجہ سے ان پلیوں پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :