جاپان میں روبوٹ فیسٹول کا انعقاد: روبوٹس کے درمیان ایتھلیٹکس کی طرز پر مختلف مقابلے منعقدکرائے گئے

ہفتہ 4 نومبر 2006 14:36

بچے ایک روبوٹ کو مختلف ایکشن کرتا دیکھ رہے ہیں۔
بچے ایک روبوٹ کو مختلف ایکشن کرتا دیکھ رہے ہیں۔
ٹوکیو( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04نومبر2006 )جاپان میں ہونے والے روبوٹس فیسٹول میں روبوٹس کے درمیان مختلف مقابلوں کا میلہ لگا ٹوکیو میں روبوٹ ایتھیلیٹک چیمپیئن شپ کے اس انوکھے فیسٹول کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد موجودتھی جو اپنی فیورٹ ٹیموں کی سپورٹ کے لئے باقاعدہ نعرے لگارہےتھے اس موقع پر مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا کئی تو اسٹیج کے پیچھے اپنے اپنے روبوٹس کے ہمراہ تیاریوں میں مصروف نظر ٓآئے ہر کوئی مقابلہ جیتنے کا متمنی نظرآ ٓرہا تھا چیمپیئن شپ کے فٹبال ایونٹ کی فاتح خاتون نےبتایا کہ وہ کامیابی پر انتہائی خوش ہیں انہوں نے اپنی روبوٹ ٹیم کی طرح سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی اور سائبر کریزی ملک جاپان میں جہاں روبوٹس روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد معمول بنتا جارہا ہے ۔