شعیب اختر اور محمد آصف نے سزاوٴں کیخلاف اپیل دائر کر دی

ہفتہ 4 نومبر 2006 15:41

شعیب اختر اور محمد آصف نے سزاوٴں کیخلاف اپیل دائر کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین4نومبر۔2006ء)فاسٹ باوٴلر شعیب اختر اور محمد آصف نے ڈوپنگ ٹریبونل کی طرف سے دی گئی سزاوٴں کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق شعیب اختر اور محمد آصف کی اپیلیں موصول ہو گئیں ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریبونل کمیٹی میں سابق جسٹس فخرالدین جی ابراہیم،حسیب احسن شامل ہونگے جبکہ ڈاکٹر کا اعلان کل اتوار کو کیاجائیگا۔یاد رہے کہ ڈوپنگ ٹریبونل نے فاسٹ باوٴلر شعیب اختر پر 2سال اور محمد آصف پر 1سال تک ڈومیسٹک و انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے اور کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی مالی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔‌