باجوڑ میں چھٹے روزبھی جگہ جگہ مظاہرے ،ہزاروں افراد کی شرکت ،سپریم کورٹ سے نوٹس لینے ،غیرجانبدارکمیشن کے قیام اور میڈیا پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 4 نومبر 2006 20:59

باجوڑ میں چھٹے روزبھی جگہ جگہ مظاہرے ،ہزاروں افراد کی شرکت ،سپریم کورٹ ..
باجوڑ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) باجوڑ ایجنسی پر امریکی حملہ کے خلاف چھٹے روز بھی بڑا احتجاجی جلسہ اورجگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے مختلف علاقوں میں جوانوں نے توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی پر امریکی حملہ کے خلاف چھٹے روزبھی بڑا احتجاجی جلسہ تحصیل سلازئی کے صدر مقام پشت میں منعقد ہوا جبکہ ایجنسی میں مختلف جگہوں جن میں برخلوزئے عنایت علی عمرے ماموند سمیت صدیق آباد پھاٹک میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور امریکی صدر بش کے پتلے اور امریکی جھنڈے جگہ جگہ نذرآتش کیے گئے جبکہ عمرے ماموند اور صدیق آباد پھاٹک تحصیل خار میں باجوڑ لیویزکے چیک پوسٹوں پر پتھراؤ کیا گیا ایجنسی میں بیشتر دکانویں اور کاروباری مراکزبندرہے ایجنسی میں سب سے بڑا احتجاجی جلسہ تحصیل سلازئی کے علاقہ پشت میں منعقد ہوا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرمولانا عبدالرشید خان بہادر مولانا صادق عبدالمنان گل افضل محمد یار شاہد اخونزادہ چٹان مولانا وحید گل سردارخان کارڈوک مولاسمیت دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باجوڑ ایجنسی کے پرامن اور اسلام پسند عوام پر ایک سال کے دوران دوسرا بڑاظالمانہ حملہ ہے اور حملہ سے باجوڑایجنسی سمیت پورے پاکستان سراپاً احتجاج ہے حملہ کے دوران کوئی غیر ملکی یادہشت گرد وہاں موجود نہیں تھا اور نہ ہی باجوڑ ایجنسی میں کوئی غیر ملکی ہے بلکہ حملہ میں معصوم اور بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں اور حملہ باجوڑ ایجنسی کے پر امن حالات کو خراب کرنے کے لیے کیاگیا جلسہ میں قراردادیں میں منظورکی گئیں ان میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ واقعہ کا ازخود نوٹس لیں اورغیر ملکی میڈیا ٹیموں کو باجوڑ داخلے کی اجازت دی جائے باجوڑ حملہ کے دوران انسانی حقوق کے تنظیموں کے خاموشی پراظہار عدم اعتماد کرتے ہوئے کہاکہ ایجنسی میں این جی اوزکے سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باجوڑ ایجنسی کے پر امن حالات کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے جلسے میں دس ہزار سے زائد افراد نے کئی کلومیٹرکاپیدل فاصل طے کرکے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :