ڈھرکی‘ 2 قبائل کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا

اتوار 5 نومبر 2006 18:41

ڈھرکی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05نومبر2006 ) ڈھرکی کے قریب قبائل کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا ایک شخص چل بسا۔ نماز جنازہ میں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں نے گھروں سے نکلنا بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھرکی کے قریب گاؤں دوست محمد میں دو برادریوں کے تصادم میں ایک شخص ابراہیم زخمی ہوا تھا جسے سکھر کے ایک ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسا جسے اپنے گاؤں دوست محمد لایا گیا۔ ابراہیم کی نکاز جنازہ کے دوران بدنام ڈاکو مٹو نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ کرنے سے مٹو ڈاکو فرار ہو گیا۔ جس کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے قبائل تصادم میں اپنے گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :