کراچی اور دبئی کے درمیان کروز سروس کا آغاز ہو گیا

منگل 7 نومبر 2006 22:59

کراچی اور دبئی کے درمیان کروز سروس کا آغاز ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2006ء) کراچی اور دبئی کے درمیان کروز سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈریم کروز پہلے سفر کے لئے تین سو مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا ہے کروز میں دوران سفر مسافروں کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ان میں سوئمنگ پول، سیلون، ڈیوٹی فری شاپنگ، کنسرٹس، کامیڈی شوز، فٹنس سنٹر، ٹیبل ٹینس، بینجو اور کارڈ گیم شامل ہیں۔

ڈریم کروز لائنر میں عملے کی تعداد بھی تین سو ہے۔

(جاری ہے)

عملے میں بیالیس پاکستانی ہیں جبکہ دو سو اڑتیس افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ کراچی اور دبئی کے درمیان کروز سروس سے پاکستانیوں کو سمندر کے راستے سیاحت کا منفرد موقع ملے گا۔ یہ سروس مہینے میں چار یا پانچ بار کراچی سے دبئی جائے گی اس کے ٹکٹ کی قیمت 33 ہزار پانچ سو روپے سے شروع ہو گی۔ جہاز دو روز میں دبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ دبئی میں ایک دن قیام کے بعد جہاز واپس پاکستان کے لئے روانہ ہو گا۔ اس طرح یہ سفر پانچ دنوں پر مشتمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :