اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنین پر دوبارہ چڑھائی‘ الاقصیٰ بریگیڈ کے 4کارکنوں سمیت 16 فلسطینی شہید

بدھ 8 نومبر 2006 12:37

اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنین پر دوبارہ چڑھائی‘ الاقصیٰ بریگیڈ کے 4کارکنوں ..
جنین+ غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ اور جنین پر چڑھائی کردی اور مختلف حملوں میں الاقصیٰ بریگیڈ کے چار کارکنوں سمیت سولہ فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کردیئے۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج بدھ کے روز ایک بار پھر غزہ کے علاقے بیت حنون میں داخل ہوگئی اور مختلف حملوں میں 12فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں جنین کے ایک گاؤں یامون میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عسکری بریگیڈ کے چار کارکنوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح اسرائیلی اہلکاروں نے جنگجوؤں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے انہوں نے مزید بتایا کہ جنگجو اسرائیلی فوج پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں غزہ میں اسرائیلی فوج کے چھ روزہ آپریشن کے نتیجے میں 55 افراد شہید ہوچکے ہیں۔