درگئی‘خود کش حملہ آور کا دوسرا ساتھی گرفتار۔ نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 8 نومبر 2006 12:49

درگئی‘خود کش حملہ آور کا دوسرا ساتھی گرفتار۔ نامعلوم مقام پر منتقل
درگئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) سکیورٹی فورسز نے صوبہ سرحد میں ملاکنڈ کے علاقے درگئی میں پنجاب رجمنٹ سنٹر میں خود کش حملہ آور کا دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے درگئی میں پنجاب رجمنٹ سنٹر میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے دوسرے ساتھی کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دھماکے سے قبل تربیتی سنٹر سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :