امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ایوان نمائندگان کا رکن منتخب

بدھ 8 نومبر 2006 13:38

امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ایوان نمائندگان کا رکن منتخب
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) امریکی تاریخ میں پہلی بار ایوان نمائندگان میں مسلمان رکن منتخب ہوا ہے‘ محمد ایلسن نے 49فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں ایوان نمائندگان میں پہلی بار مسلمان رکن منتخب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کیتھ موریس محمد ایلسن مینوفل سے منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے 49 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ان کے مقابلے میں ری پبلکن پارٹی کے ایلن فائن کے علاوہ دو اور امیدوار تھے محمد ایلسن کو ڈسٹرکٹ پارٹی کنونشن میں کئی امیدواروں کے مقابلے میں نامزد کیا گیا تھا موریسن محمد ایلسن ایک سیاہ فام رومن کیتھولک گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے والد ایک ماہر نفسیات اور والدہ سماجی کارکن تھیں 1987ء میں جب وہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے تو انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :