بش انتظامیہ نے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی شکست تسلیم کرلی

بدھ 8 نومبر 2006 15:52

بش انتظامیہ نے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی شکست تسلیم کرلی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) بش انتظامیہ نے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریس کے مقابلے میں ری پبلکن کی شکست تسلیم کرلی ہے اور کہا ہے کہ امکان ہے کہ ڈیموکریٹس ایوان میں نمائندگان کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی چینل کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو نے کہا کہ بش انتظامیہ نے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی شکست تسلیم کرلی ہے انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال لیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اب ایجنڈے میں باقی رہ جانے والے مسائل کے حل کے لئے ڈیموکریٹس کیساتھ مل کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ان ایشوز میں عراق جنگ میں فتح‘ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اور ملکی معیشت کو درست سمت پر لے جانا وغیرہ شامل ہے۔

ٹونی سنو نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس نے کہا کہ ایوان نمائندگان اور سینٹ کے جو انتخابی نتائج سامنے آئے ہیں بش انتظامیہ اس کی توقع نہیں کررہی تھی انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے زیادہ تر وقت صدر بش کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے گزارا ہے اب موقع ہے کہ ڈیموکریٹس جو ٹھیک سمھجتے ہیں وہ کریں۔