شعیب اختر اور آصف کیس کی فوری سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

بدھ 8 نومبر 2006 16:29

شعیب اختر اور آصف کیس کی فوری سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) سٹار باؤلرز شعیب اختر اور محمد آصف کی ڈوپ کیس میں سزا کے خلاف دائر رٹ کی فوری سماعت کیلئے ایک سول اپیل دائر کی گئی ہے یہ اپیل ایم آئی حیدر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ اپیل کی سماعت جلد کی جائے اور آنے والے سوموار کو اس کی سماعت کی جائے۔ یہ اپیل رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ جس میں پاکستان کے سٹار باؤلرز شعیب اختر اور محمد آصف کے باؤلنگ کیریئر کے خاتمے کے خدشہ کے پیش نظر کہا گیا ہے کہ ان کے خلا ف ٹربیونل کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :