نینسی پہلوسی کا پہلی امریکی خاتون اسپیکر کے طور پر منتخب ہونے کا امکان

بدھ 8 نومبر 2006 23:26

نینسی پہلوسی کا پہلی امریکی خاتون اسپیکر کے طور پر منتخب ہونے کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2006ء) امریکہ کے مڈٹرم انتخابات میں کامیاب ہونے والی نینسی پیلوسی کا نام پہلی خاتون اسپیکر کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ نینسی پیلوسی کا تعلق ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہے۔

(جاری ہے)

2002ء سے امریکی ایوان نمائندگان میں لیڈر آف اپوزیشن ہیں، جو اپنے پارٹی ارکان کی داخلی، بین الاقوامی اور معاشی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہیں لیکن اہم امور پر وہ صدر بش سے اتفاق نہیں کرتیں۔

پیلوسی 1940ء میں بالٹی مور کے علاقے مری لینڈ میں پیدا ہوئیں۔ 1987ء سے اب تک وہ کیلی فورنیا کے آٹھ ڈسٹرکٹس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ایمبر یونک اسٹیم سیل کی ریسرچ امریکہ میں شروع ہی سے متنازعہ ہو رہا ہے اور پیلوسی نینسی اس کی مکمل حمایت کرتی ہیں کہ وفاق اس کی تحقیق کرنے کے لئے فنڈز فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :