مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین سے جھڑپوں اورلینڈسلائیڈنگ سے5بھارتی فوجی ہلاک ،ایک مجاہد شہید،بھارتی فوج کی فائرنگ سے8سالہ بچے سمیت2کشمیری شہید

منگل 14 نومبر 2006 12:45

مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین سے جھڑپوں اورلینڈسلائیڈنگ سے5بھارتی فوجی ..
سری نگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین سے جھڑپوں اورلینڈسلائیڈنگ سے5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوگیا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے8سالہ بچے سمیت2کشمیری شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جموں کے علاقے سندربانی کے مالابرت جنگل میں بھارتی فوج اورپولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران وہاں پر موجودتین مجاہدین سے جھڑپ ہوگئی تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ فوجی زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوگیا ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے ایک بم حملے میں آٹھ اسلہ بچہ شوکت احمد شہید ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے ادھر واصل میں بھی ایک نوجوان جس کا نام شوکت بتایاجاتاہے بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکرشہید ہوگیا مقامی ذرائع کے مطابق شوکت کوگولی اس وقت لگی جب بھارتی فوج اپنے کیمپ سے باہرایکسرسائزکررہی تھی کپواڑہ میں مجاہدین نے بھارتی فوج کے ایک بنگلہ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعددفوجی زخمی ہوگئے تاہم اس دوران مجاہدین کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ضلع کپواڑہ میں بھی لائن آف کنٹرول کے قریب واقع بھارتی چوکی لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تین اہلکارملبے تلے دب گئے جن کی تلاش جاری ہے پونچھ میں جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جب اس دوران بھارتی فوج نے متعددمجاہدین کوزخمی کرنے اور ان سے تین بساختہ چائنہ ساختہ گرینڈ30اے کے راؤنڈ40میگزین سمیت دیگربھارتی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیاہے دوسری جانب ذرائع کے مطابق جموں کی ایک جیل میں جزب اللہ سے وابستہ شوکت احمدنے جیل سرپرنٹنڈنٹ اورایک کانسٹیبل کی ٹھکائی کردی جس کے بعد شوکت کوالگ بارس میں اکیلاقیدکردیاگیا۔